ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کنہیا کی آواز:بیگو سرائے کو نیچا دکھانے والوں سے ہماری لڑائی

کنہیا کی آواز:بیگو سرائے کو نیچا دکھانے والوں سے ہماری لڑائی

Mon, 29 Apr 2019 19:55:10  SO Admin   S.O. News Service

بیگوسرائے: 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہار کی بیگو سرائے پارلیمانی سیٹ ان دنوں بہار کی سب سے اہم سیٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ملک بھر کی میڈیا کی نظراس سیٹ پرجہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے گری راج سنگھ میدان میں ہیں وہیں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی) کی جانب سے کنہیا کمار سامنے ہیں۔مہاگٹھ بندھن امیدوار تنویر حسن بھی اپنی دعویداری پیش کر رہے ہیں۔سی پی آئی امیدوار کنہیا کمار نے کہا کہ بیگو سرائے کی عوام بیگو سرائے کی مضبوط آواز کو پارلیمنٹ بھیجنا چاہتی ہے۔یہی بیگو سرائے کا مسئلہ ہے۔ساتھ ہی کنہیا کمار نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ووٹنگ میں حصہ لیں۔کنہیاکمارنے کہاہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ بیگو سرائے کی عوام اپنی عزت کے لئے، مسائل کے لئے، تعلیم اور روزگار کے لیے، بہتر صحت کے نظام کے لیے ووٹنگ کرے گی۔بیگو سرائے جیتے گا اور بیگو سرائے کو نیچا دکھانے والی طاقتوں کو شکست ہوگی۔کنہیا کمار سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی جنگ کس سے ہے تو انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ ان سے ہے جنہوں نے بیگو سرائے کی سرزمین کو نیچا دکھانے کا کام کیا ہے۔ہماری لڑائی حکومت سے ہے جو کام نہیں کرتی ہیں جو صرف اور صرف اپنے مخالفین کو بدنام کرنے کا کام کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کنہیا نے کہا کہ براہ راست طور پر بیگو سرائے سے یہ پیغام جائے گا کہ جمہوریت میں عوام کا اہم سوال ہونا چاہئے۔لوگوں کو گمراہ کرنا ایک نئی سازش ہے۔ملک لوگوں سے بنتا ہے ملک کو گمراہ کرنے والے فرضی نعروں سے نہیں بنتا ہے۔تعلیم، روزگار، صحت، بجلی، پانی اور ترقی سب سے اہم سوال ہے۔بیگو سرائے میں مذہب، ذات اور فرقے کو لانے کے سوال پر کنہیا کمار نے کہا کہ ذات اور مذہب کو چھوڑ کر بیگو سرائے کے لوگ اپنے عزت کے لئے ووٹ کریں گے۔بیگو سرائے کے لوگ اس لیے ووٹ کریں گے جس سے ان کی مضبوط آواز پارلیمنٹ میں پہنچے۔گری راج سنگھ کے سوال پر کنہیا کمار نے کہا مجھے ان پر کچھ نہیں کہنا ہے۔وہیں بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر اور بیگوسرائے سے امیدوار گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ جو طاقتیں بیگو سرائے کو پاکستان بنانے کی کوشش کر رہی ہیں انہیں کوکچلنے کے لئے پارٹی نے انہیں یہاں بھیجا ہے۔


Share: